ہم آپ کو (Institut for Menneskerettigheder) انسٹی ٹیوٹ برائے انسانی حقوق کی ویب سائیٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں یہاں آپ امتیازی سلوک روا رکھے جانے کے واقعات کا اندراج کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کو درجِ ذیل وجوہات میں سے ایک یا زیادہ کی بنا پر امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا ہو تو، اپنا نام خفیہ رکھتے ہوئے آّپ ایسےتجربے کو اس صفحہ پر درج کر سکتے ہیں: 

 جنس    جنسی رجحان    
 نسل    عمر  
 جلد کا رنگ    معذوری  
 تہذیبی و ثقافتی روایات والی اصلیت     قومی اصلیت  
 مذہب یا عقیدہ    سماجی حیثیت  
 سیاسی نقطہ نظر    جنسی شناخت  

 

 

 

 

 

    

مساوات کو فروغ دینے اور امتیازی سلوک کے خلاف جد و جہد کرنے میں متعلقہ اعداد و شمار تک رسائی ہونا ایک اہم شرط ہے۔ اس طرح منزل کی طرف اقدامات کے کارگر ہونے اور امتیازی سلوک برتنے کے اثرات کو ناپا تولا جا سکتا ہے۔ اس ہوم پیج پراپنے تجربات کا اندراج کر کے آپ ڈنمارک میں امتیازی سلوک روا رکھے جانے کے معاملہ کو اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوںگے۔ 

انسٹی ٹیوٹ برائے انسانی حقوق اس جانب توجہ مبذول کرواتا ہے کہ سوالنامہ ایسے معاملات کا بھی احاطہ کرتا ہے جن کا ملک میں لاگو قانون تحفظ نہیں دیتا ہے۔ اس کی وجہ انسٹی ٹیوٹ برائےانسانی حقوق کی یہ خواہش ہے کہ امتیازی برتاؤ کے تجربوں کی اُس حد کا بھی احاطہ کیا جائے۔ جن وجوہات کو قانون قابل گرفت قرار دیتا ہے، ان کے علاوہ وجوہات کو بھی شامل کیا جائے، گویا نہ صرف قانون کے تحت قابل گرفت امتیازی برتاؤ یعنی جو قانون کے دا ئرہ میں آتا ہے۔ 

کسی واقعہ کو یہاں درج کرنے سے اس کی اطلاع پولیس کو نہیں دی جاتی ہے۔ اس کا بندو بست آپ کو خود کرنا ہوگا۔ آپ کے اندراج کو اعداد و شمار کے مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے گا اور سارے جوابات کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

کسی واقعہ کویہاں درج کرنے سے اس کی اطلاع پولیس کو نہیں دی جاتی ہے۔ اس کا بندو بست آپ کو خود کرنا ہوگا۔ آپ کے اندراج کو اعداد و شمار کے مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے گا اور سارے جوابات کو صیغہء راز میں رکھا جائے گا۔

یہاں پر آپ کو مزید معلومات مل سکتی ہیں کہ مدد اور مشورہ حاصل کرنے کے لئے آپ کہاں رجوع کر سکتے ہیں۔ (انسٹی ٹیوٹ برائےانسانی حقوق کی شکایات کی گائیڈ۔

ایک واقعہ کی رجسٹری کریں