حوالہ جات

اگر آپ امتیازی سلوک روا رکھے جانے کے بارے میں کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہوں تو ہم آپ کوانسٹی ٹیوٹ برائے انسانی حقوق کی مشاورت برائے مساویانہ برتاؤ سے مندرجہ ذیل پتہ پر رابطہ کرنے میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ 

Institut for Menneskerettigheder

Wildersplads 8K
1401 København K

Telefon: 32 69 86 66 

مشورہ دینے کے واسطے کھلنے کے اوقات بروز منگل وار اور جمعرات بوقت 10 بجے تا 15 بجے۔

 

آپ انسٹی ٹیوٹ برائے انسانی حقوق کی مشاورت برائے مساویانہ برتاؤ کے متعلق www.menneskeret.dk پر جا کر مزید پڑھ سکتے ہیں۔

 

اگر آپ کوپن ہیگن کمیون میں رہتے ہیں تو فون نمبر 80 30 20 20 پر آپ شہریوں کو مشورہ دینے والی امتیازی برتاؤ کی ہاٹ لائین) Borgerrådgiverens diskriminationshotline (سے رابطہ کریں۔ یہاں آپ حقوق اور شکائت کی ممکنات کے بارے میں مشورہ، رہنمائی اور معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ www.kk.dk/diskrimination پر جا کر مزید پڑھیں۔

 

مساویانہ برتاؤ کا بورڈ (Ligebehandlingsnævnet) ایک ایسا بورڈ ہے جو قانون کے تحت قابل گرفت امتیازی سلوک روا رکھے جانے کی شکایات نپٹاتا ہے۔ سبھی لوگ بورڈ کو شکائت کر سکتے ہیں۔ البتہ آپ کسی پیشہ وارانہ یونین کے رکن ہوں تو پھریہ خصوصی معاملہ ہے۔

  

بازارِ روزگار میں غیر مساویانہ برتاؤ کے متعلق شکایات

 

مساویانہ برتاؤ کا بورڈ بازارِ روزگار میں جنس، نسل، جلد کی رنگت، مذہب یا عقیدہ، سیاسی رائے، جنسی رجحان، عمر، معذوری یا قومی، سماجی یا تہذیبی و ثقافتی روایات والی اصلیت کی بنیاد پر روارکھے گئے امتیازی سلوک سے متعلقہ شکایات نپٹاتا ہے۔

 

بازارِ راوزگار سے باہر امیتازی برتاؤکے بارے میں شکایات

 

مساویانہ برتاؤ کا بورڈ بازارِ روزگار سے باہر نسل، تہذیبی و ثقافتی روایات والی اصلیت کی بنیاد پر روارکھے گئے امتیازی سلوک سے متعلقہ شکایات نپٹاتا ہے۔

 

 

کیس کا فیصلہ پیش کی گئی تحریری بنیاد پر کیا جاتا ہے

 

مساویانہ برتاؤ کا بورڈ شکائت کندہ، جس کے خلاف شکائت کی گئی ہو اور سیکریٹیریٹ کی طرف سے تحریری طور پر پیش کردہ اطلاعات کیا بنیاد پر فیصلہ کرتا ہے۔

  

مساویانہ برتاؤ کے بارے میں www.ligebehandlingsnaevnet.dk پر جا کر مزید پڑھیں۔

  

تنظیمیں

(DH) تنظیمیں

ایک واقعہ کی رجسٹری کریں