ای یم آر کے متعلق 

انسٹی ٹیوٹ برائے انسانی حقوق (IMR) ایک قومی ادرہ برائے انسانی حقوق ہے۔ یہ انسٹی ٹیوٹ مساویانہ برتاؤ اورانسانی حقوق سے متعلقہ معاملات میں تحقیقی، وضاحتی اور تجزیاتی کام میں مصروف عمل ہے۔ یہ سیمینارز، کورسز اور کانفرنسیں منعقد کرتا ہے، نیز ڈنمارک میں انسانی حقوق کے تحفظ اور مساویانہ سلوک پر عمل در آمد کروانے کے ضمن میں معلومات بہم پہنچاتا اور مشورے دیتا ہے۔ اس کے علاوہ ہم ڈنمارک میں انسانی حقوق کی صورتِ حال کے بارے میں

بین الاقوامی اداروں کے لئے رپورٹنگ کرتے ہیں۔ IMR کو ڈنمارک میں اپاہج اور معذور افراد کے انسانی حقوق اور ان سے مساویانہ برتاؤ کے فروغ کے لئے، نسل/ (etnisk) تہذیبی ثقافتی روایات والی اصلیت اور جنس کی بنا پر امتیازی سلوک کے خلاف جدوجہد کی نگرانی کے لئے ایک خصوصی مینڈیٹ حاصل ہے۔ اس بارے میں مزید پڑھنے کے لئے IMRکے اپنے ہوم پیج پر جائیں www.menneskeret.dk

ایک واقعہ کی رجسٹری کریں